جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام ورلڈ پارکنسن ڈے کے حوالے سے تقریب (پرسوں) ہوگی

جمعرات 9 اپریل 2015 17:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)جنرل ہسپتال شعبہ نیورو سرجری کے زیر اہتمام ورلڈ پارکنسن ڈے کے حوالے سے تقریب ( ہفتہ ) 11اپریل بروز ہفتہ صبح 10تا دوپہر 12بجے تک مقامی ہوٹل (آواری) میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نیورالوجسٹ، نیوروسرجنز، ڈاکٹرز اور سوک سوسائٹی کے علاوہ پاکستان میں پہلی بار ایل جی ایچ میں کامیاب ڈی بی ایس سرجری کروانے والے مریض اور ان کے اہلخانہ بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ، پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود سمیت ماہرین طب مرض کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیں گے۔