ایم کیو ایم نے دوغلی پالیسی کھیلی،کارکنان کو مارا گیا، ایم کیو ایم اور پولیس تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے ،ریحام کو کوئی سونے کا ہار نہیں ملا، جوڈیشل کمیشن سے اگلا الیکشن شفاف ہو گا، الیکشن پر فوج اور رینجرز کی نگرانی ضروری ہے،بندوق کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا، کارکنوں پر تشدد کرنے والے ایم کیو ایم کے کنٹرول میں نہیں تھے، کراچی کو پھر روشنیوں کا شہر بنانے کا وقت آ گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 17:52

ایم کیو ایم نے دوغلی پالیسی کھیلی،کارکنان کو مارا گیا، ایم کیو ایم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان سے خوف کی فضاء کم ہوئی، ہمیں افسوس ہوا کہ ایم کیو ایم نے دوغلی پالیسی کھیلی،کارکنان کو مارا گیا، امید کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم اور پولیس تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی،ریحام کوئی سونے کا ہار لے کر نہیں آئی، کراچی کو پھر روشنیوں کا شہر بنانے کا وقت آ گیا، جوڈیشل کمیشن سے اگلا الیکشن شفاف ہو گا، بندوق کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا، کارکنوں پر تشدد کرنے والے ایم کیو ایم کے کنٹرول میں نہیں تھے، الیکشن پر فوج اور رینجرز کی نگرانی ضروری ہے۔

وہ جمعرات کو دورہ کراچی مکمل کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں استقبال میری امید سے بھی زیادہ تھا لوگوں نے بڑھ کر مجھے خوش آمدید کہا ہے اور الطاف حسین کے بیان کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں، اس سے خوف کی فضا دور ہو گی لیکن مجھے افسوس ہوا ہے کہ ایم کیو ایم نے دوغلی پالیسی کھیلی، جب ہماری ریلی نائن زیرو سے آگے نکلی تو پیچھے ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، انہوں نے بھی (ن) لیگ کی طرح کیا، ایک وزیر نے اسمبلی میں بلایا اور دوسرے نے وہاں پر ہمیں کہا کہ نکل جاؤ کیا لینے آئے ہو ، ہمیں اس دوغلی پالیسی سے نکلنا ہو گا لیکن میں امید کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم اور پولیس تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب میرٹ ہوتا ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے اگلا الیکشن شفاف ہو گا، ہم بندوقوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، خاندانی جماعتیں میرٹ کی نفی کرتی ہیں لیکن اس سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، ترقی تباہی ہوتی ہے جب میرٹ کا سسٹم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے نہیں دیں گے کیونکہ کراچی کو پہلے ہی بندوق کی سیاست نے نقصان پہنچایا ہے، ہمارا اگلا جلسے کیلئے جناح گراؤنڈ چھوٹا پڑ جائے گا، عمران اسماعیل کو کہا ہے کہ کسی بڑی اور کھلی جگہ کا انتخاب کریں اور ہمارے آئندہ جلسے اور الیکشن کیلئے رینجرز اور فوج ضروری ہے، ہمیں پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز چاہیے اور 19تاریخ کو کراچی میں ضرور جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کوئی سونے کا ہار نہیں لے کر آئی، جوڈیشل کمیشن 126روزہ دھرنے کا نتیجہ ہے ، اس سے آئندہ الیکشن شفاف ہو گا۔(اح)