پیپلز پارٹی کا بھی انتخابی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں لے جانے کا فیصلہ
میرے حلقے میں حلقے میں 12 پولنگ بیگ میں سے ووٹوں کے بجائے ردی نکلی‘پہلے مرحلے میں جوڈیشل کمیشن میں این اے 124 کے ثبوت لے کر جائیں گے‘سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی میڈیا سے بات چیت
جمعرات 9 اپریل 2015 17:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی نے انتخابی دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں لے جانے کا فیصلہ کردیا۔سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں حلقے میں 12 پولنگ بیگ میں سے ووٹوں کے بجائے ردی نکلی‘پہلے مرحلے میں جوڈیشل کمیشن میں این اے 124 کے ثبوت لے کر جائیں گے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں این اے 124 لاہور7 میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں پیش کئے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی بطور جماعت بھی تمام حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت کمیشن میں لے جائیگی۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں 12 پولنگ بیگ میں سے ووٹوں کے بجائے ردی نکلی۔ شیخ روہیل اصغر کے وکیل نے بھی ردی نکلنے کی تصدیق کی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے حوالے سے وائٹ پیپر جوڈیشل کو پیش کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.