ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈا ؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں731چھاپے

گرانفروشی پر1,01,200 روپے جرمانہ عائد،40 افراد گرفتار جن میں سے11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2015 18:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 731مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر76 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,01,200 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

29افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر40افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :