روہت شرما آئی پی ایل کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے

جمعرات 9 اپریل 2015 19:07

روہت شرما آئی پی ایل کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلے ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ممبئی انڈینز ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے آئی پی ایل کی تاریخ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل چنائی سپر کنگز کے سریش رائنا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

شرما نے آئی پی ایل ایٹ میں ممبئی انڈینز کے خلاف ابتدائی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :