سکھر ، کانٹریکٹ ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ ملازمین کا برہنہ ہوکرمظاہرہ

چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادا ئیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں نو بت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے

جمعرات 9 اپریل 2015 19:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سکھر میونسپل کارپوریشن میں بھرتی ہونیوالے کانٹریکٹ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈپٹی کمشنر سکھر کے دفتر کے سامنے نیم برہنہ ہوکر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور تنخواہوں کے حصول اور ریگولر کئے جانے کیلئے فلک شگاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت ملازمین رہنماؤں امداد علی بنگلانی ، سعید احمد میرانی ، احمد خان پٹھان و دیگر نے کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مظاہرین نے بتا یا کہ ان کو گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی ادا ئیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں نو بت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے ان کے ساتھ تنخواہوں کی ادئیگی کے حوا لے سے روز نئے وعدے کیے جا رہے ہیں مگر تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ نساسک میں کام کر نے والے ہم ایک سو چھ ملازم پریشانی کا شکا ر ہیں اگر انہیں فو ری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شہر سکھر کا ڈرینج سسٹم مکمل طور پر بند کر دینگے