اوورسیز کمیشن پنجاب نے دوران ڈکیتی برطانوی نژاد پاکستانی سے چھینے گئے 10 لاکھ روپے لاہور پولیس کی مدد سے برآمد کرکے درخواست گزار کے حوالے کر دئیے‘کمیشنر اوورسیز

جمعرات 9 اپریل 2015 20:11

اوورسیز کمیشن پنجاب نے دوران ڈکیتی برطانوی نژاد پاکستانی سے چھینے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سی آئی اے پولیس نے لند ن سے پاکستان آنے والے شہری صلاح الدین اور اس کے والد چوہدری عبدالعزیز کو نیشنل سیونگ سنٹر سے رقم نکلوا کر جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر 10 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرے ان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی ہے۔یہ بات کمیشنر اور سیز کمیشن افضال بھٹی نے اوورسیز کمیشن کیپٹن(ر) سید احمد مبین،ڈی جی اوورسیز کمیشن خواجہ داؤد بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کو لندن سے آئے شہری صلاح الدین سے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس کو واردات کا سراغ لگا کر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ سی سی پی او نے قائمقام ڈی آئی جی انویسٹی رانا ایاز سلیم اور ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

محمد عمر ورک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شب وروز محنت کے بعد ڈاکوؤں کو گرفتارکر کے ان سے مسروقہ 10 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ کمیشنر اوورسیز نے کہا کہ لاہور پولیس نے بہت اچھام کام سرانجام دیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے خاص کر ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک اور ڈی ایس پی سی آئی اے عمر فاروق نے پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا وہ دیگر پولیس افسروں کے لئے بھی ایک مثال ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں کہا کہ اوورسیز کمیشن کو اب تک 200 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جن میں سے 61 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے جبکہ106 کے قریب شکایات کے حل کے لئے تیزی سے کام جاری ہے جو شکایات حل طلب ہیں ان میں سے زیادہ تر ایسی ہیں جن پر عدالت کی جانب سے سٹے آرڈرز ہیں۔انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اوورسیز کمیشن سے تعاون کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے افضال بھٹی نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ہم سے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں۔

مسائل صرف ان شکایات کے حل میں پیش آ رہے ہیں جو عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ انہوں نے مزید سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیشن نے اپنا ویب پورٹل بنایا ہے جس پر اوورسیز پاکستانی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں جس کے بعد کمیشن اسی پر فوری کارروائی کا آغاز کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیشن میں ون ونڈو پالیسی کے تحت کام ہورہا ہے اور یہاں موصول ہونے والی ہر شکایت پر 48 گھنٹے کے اندر کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔

افضال بھٹی نے بتایا کہ لاہور،سیالکوٹ اور ملتان ائیرپورٹس پر یونیورسٹی کے طلباء کو انٹرن شپ کرائی جائے گی جو اوورسیز پاکستانیوں اور ان کی فیملیز کو ان ائیر پورٹس پر ہر ممکن رہنمائی اور امداد فراہم کریں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان طلبہ کو اوورسیز کمیشن میں بھی انٹر ن شپ کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :