مدارس کے دشمنوں نے بیت اللہ کی طرف اپنے ناپاک عزائم کیے ہوئے ہیں،عبدالکریم عباسی

یاد رکھیں پہلا مدرسہ بیت اللہ ہے مدارس کیخلاف بولنے والے زبان قابو میں رکھیں ابابیلو کی طرح اانکی حفاظت کرینگے

جمعرات 9 اپریل 2015 20:51

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کے امیر مولانا عبدالکریم عباسی نے جامعہ عمر فاروق چھوہارا منڈی منڈی میں تحصیل کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو مدارس کے دشمن بنے ہوئے ہیں وہی بیت اللہ کی طرف اپنے ناپاک عزائم کیے ہوئے ہیں مگر یاد رکھیں سب سے پہلا مدرسہ بیت اللہ ہے مدارس کے خلاف بولنے والے اپنی زبان قابو میں رکھیں ہم ابابیلو کی طرح اپنے مدارس کی حفاظت کرینگے سندھ میں اگر مدارس نہیں ہوتے تو سندھ کی ثقافت اور روایت کے دشمن سندھ کو یورپ بنا چکے ہوتے سندھ کی ثقافت ٹوپی پگڑی مہمان نوازی کو علماء کرام نے برقرار رکھا ہوا ہے مدارس کا دہشت گردی سے دور کا تعلق بھی نہیں ہے مدارس میں علو م دینیہ اسلامی تہذیب و تمدن سکھائی جا تی ہے سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے خصوصاًسندھ کی مدد میں صف اول میں کھڑے ہوتے ہیں محمد بن قاسم سندھ کی حفاظت کے لیے آئے تھے مگر اسلام دشمنوں نے جو جال شعیہ سنی اختلافات پھیلانے کے لیے بچھایا ہے ہمارے فرض عین بنتا ہے کہ ہم انکی سازشوں کو ناکام بنا کر سعودی عرب کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے سعودی عرب کا بھر پور ساتھ دیں اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی غور خو ص ہوا اس موقع پرقاری عبدالغفار سومرو ،مولانا سکندر برڑو ،مولانا محمد عیسی گھنیو ،مولانا غلام رسول برڑو ودیگر بھی شریک تھے