سرکاری اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین کی فہرستیں طلب

جمعرات 9 اپریل 2015 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ءحکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کی فہرستیں فوری طور پر حکومت کو روانہ کریں تاکہ انہیں مستقل کیا جاسکے۔