پی ایچ اے میں سکیل 1 تا15 کے653 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
محنتی افراد کے دستِ ہنر کے باعث لاہور اب علاقائی خوبصورتی کا استعارہ بن چکا ہے،ملک پرویز
جمعرات 9 اپریل 2015 21:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ءجیلانی پارک میں پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شکیل احمد نے 2012 سے مسلسل کام کرنے والے سکیل 1 تا 15 کے 653 مختلف ملازمین کو مستقلی کے لیٹرز جاری کر دئیے۔
(جاری ہے)
جیلانی پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سینئر مسلم لیگی رہنما ملک پرویز نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں خواجہ عمران نذیر (ایم پی اے)چوہدری شہباز (ایم پی اے) غزالی سلیم بٹ (ایم پی اے) رانا اعجاز حفیظ (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن) شامل تھے۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ ابرار احمد جنرل سیکرٹری (پی ایچ اے یونین) نے ادا کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ملازمین لاہور کی خوبصورتی اُجاگر کرنے میں اپنا لوہا منوا چُکے ہیں۔ محنتی ملازمین کے دستِ ہنر کے باعث لاہور اب علاقائی خوبصورتی کا استعارہ بن چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پی ایچ اے کی تمام تر رعنائیاں شکیل احمد(ڈی جی پی ایچ اے) کی محنت کے سبب ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.