فیس بک نے نئی ویب سائٹ متعارف کرا دی

جمعرات 9 اپریل 2015 22:18

فیس بک نے نئی ویب سائٹ متعارف کرا دی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ” فیس بک“ نے نئی ویب سائٹ متعارف کرادی۔عالمی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنی مسینجر سروس کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرادیا جو کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ سے بالکل علیحدہ ہے اور اس میں نیوز فیڈ یا دیگر فیچرز موجود نہیں بلکہ صرف چیٹنگ ہی کی جاسکتی ہے۔

یہ نئی سروس میسنجر ڈاٹ کام نامی لنک پر دستیاب ہے اور اس پر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم نیوز فیڈ، صارفین کی ٹائم لائنز اور دیگر کے لیے آپ کو فیس بک کا ہی رخ کرنا پڑے گا جہاں بھی مسیجنگ کا آپشن دستیاب ہوگا۔فیس بک کا اپنی مرکزی سائٹ سے مسیجنگ سروس کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں جس کی تصدیق ایک ترجمان نے بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ 2014 میں فیس بک نے اسمارٹ فونز کے لیے مسیجنگ اپلیکشن متعارف کرائی تھی اور مرکزی سائٹ سے موبائل صارفین کے لیے پیغامات کا آپشن ہٹا دیا تھا جس پر ناراضگی کے باوجود لوگوں کے پاس اس اپلیکشن کو استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔تاہم فیس بک کا مستقبل میں مسینجر سروس میں مزید فیچرز شامل کرنے کا ارادہ ہے جیسے رقوم کی ترسیل کا نظام وغیرہ۔

متعلقہ عنوان :