دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کا آپریشن خیبر کامیابی سے جاری ‘وادی تیراہ پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری ‘7 دہشتگرد ہلاک ‘متعدد زخمی ‘دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ

جمعہ 10 اپریل 2015 00:05

دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کا آپریشن خیبر کامیابی سے جاری ‘وادی تیراہ ..

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اپریل۔2015ء) دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کا آپریشن خیبر کامیابی سے جاری ‘ تازہ کارروائیوں میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے اس دوران دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے وادی تیراہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :