سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر و معروف کمنٹیٹر رچی بینو 84 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے

جمعہ 10 اپریل 2015 09:33

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر و معروف کمنٹیٹر رچی بینو 84 برس کی عمر میں ..

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) سابق آسٹریلیوی ٹیسٹ کرکٹر،کپتان اور معروف کمنٹیٹر رچی بینیو 84سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رچی بینو جلد کے کینسر میں مبتلا تھے ، 63 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے رچی بینیو ٹیسٹ کرکٹ میں 200وکٹیں اور 2000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر تھے ۔

رچی بینو کی قیادت میں آسٹریلیا کو کسی بھی سیریز میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں کمنٹری کو اپنا پیشہ بنایا اور پہلے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے وابستہ ہوئے اور پھر آسٹریلوی ٹی وی کیلئے کمنٹری کرتے رہے ۔ بطور کمنٹیٹر رچی بینو نےکئی دہائیوں تک چینل 9 کیلئے کرکٹ کی کوریج کی ، انہوں نے کرکٹ پر کتابیں لکھنے کے ساتھ ساتھ اخبارات و جرائد میں کالم نویسی بھی کی تھی ، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے رچی بینو کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا اور انہیں کرکٹ کی تاریخ کے اہم ابواب میں سے ایک قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :