پی ٹی آئی کا 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 10 اپریل 2015 11:17

پی ٹی آئی کا 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ خوف کی فضا ختم کرنے آئے ہیں ، کراچی کے لوگ بندوقوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں ۔ ایم کیو ایم ایسے لوگوں سے خود کو علیحدہ کرے ۔ عمران خان کہتے ہیں الطاف حسین سے بنیادی اختلاف اسی پر ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی اولڈ ٹرمینل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے شہریوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تاریخی استقبال کیا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کے کیمپ پر دو حملے کئے گئے ، جناح گرائونڈ میں ریلی نکالنے پر کارکنوں کو مار پڑی ، جس کا دکھ ہوا ہے ۔

پی ٹی آِئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دوغلی پالیسی نہیں ہونی چاہیئے ، لوگ بندوقوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ، ایم کیو ایم ایسے لوگوں سے خود کو علیحدہ کرے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے بنیادی اختلاف بندوق کی سیاست سے ہے ، کارکنوں کو ڈنڈے اور بندوق کا جواب دینے سے منع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :