آئس ہاکی لیگ، اوٹاوو سیناٹرز نے نیو یارک رینجرز کو ہرا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعہ 10 اپریل 2015 11:43

آئس ہاکی لیگ، اوٹاوو سیناٹرز نے نیو یارک رینجرز کو ہرا کر گروپ میں ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) امریکن آئس ہاکی لیگ میں اوٹاوو سیناٹرز نے نیویارک رینجرز کو مات دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری آئس ہاکی لیگ میں اوٹاوو سیناٹرز اور نیویارک رینجرز کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ اوٹاوو سیناٹرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پورے میچ میں اپنی برتری قائم رکھی اور نیو یارک رینجرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ٹھکانے لگا دیا۔ اس شاندار فتح کے بعد اوٹاوو کی ٹیم نے 97 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :