قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے بے چین ہوں : محمد عامر

جمعہ 10 اپریل 2015 12:16

قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے بے چین ہوں : محمد عامر

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل ۔2015ء ) فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے بے چین ہیں اور ستمبر میں آئی سی سی کی جانب سے لگائی گئی پابندی ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل کے سلسلے میں نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں موجود محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ ڈومیسٹک کر کٹ پر مر کوز ہے اور وہ ستمبر میں آئی سی سی کی جانب سے لگائی گئی پانچ سالہ پابندی کے خاتمے کا انتظار کر ہے ہیں جس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ پر توجہ دیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کے بعد انہوں نے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کی اور اس وقت بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کے ساتھ بھر پور محنت کر رہے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں اس وقت تین سے چار بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ز کی موجودگی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے کیوں کہ انہیں اپنی جگہ پرفارمنس کرکے بنانی ہے ۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سپر 8ٹورنامنٹ میں وہ راولپنڈی کی نمائندگی کر نا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :