کچرے سے تعمیرہوا دنیا کا سستا ترین گھر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 10 اپریل 2015 12:17

کچرے سے تعمیرہوا دنیا کا سستا ترین گھر

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء) واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سکاٹ بروک نے ری سائیکل ہونے والے میٹریل سے ایک گھر تیار کیا ہے۔ اس گھر پر صرف 350 ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ سکاٹ کا گھر 83 مربع فٹ کا ہے ۔ اس نے یہ گھر اپنے دوست کی 20 ایکڑ زمین پر بنایا ہے۔ اس گھر کی تعمیر سے پہلے بروک دوسال تک افریقا، تھائی لینڈ، انڈیا، مونٹانا اور الاسکا میں گھومتا رہا۔

(جاری ہے)

گھر واپسی پر اس نے اپنے دوستوں کی مدد سے اس گھر کی تعمیر کی۔ اس گھر میں نہ فینسی لائنٹنگ ہے اور نہ ہی کوئی اور اعلیٰ سجاوٹ کی اشیاء۔ اس گھر میں پلمبنگ بھی نہیں ہوئی اور نہ ریفریجریٹر وغیرہ ہیں۔تاہم اس گھر میں بنیادی ضروریات زندگی کی تمام اشیاء ہے۔ بروک نے اسے بجلی کے لیے مین گرڈ سے کنکٹ کر دیا ہے۔ اس گھر میں فولڈنگ بیڈ، سٹوریج کے لیے شیلف، دیواروں پر ہک اور کچن بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :