موٹاپا ڈیمنشیا یا مخبوط الحواسی میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے ‘ نئی تحقیق
جمعہ 10 اپریل 2015 12:39
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپا ڈیمنشیا یا مخبوط الحواسی میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محققین نے بتایا کہ ان کیلئے یہ نتائج حیران کن ہیں کیونکہ یہ موجودہ خیالات سے متصادم ہیں تحقیق کے دوران 20 لاکھ برطانوی افراد کا تجزیہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ کم وزن افراد کے مخبوط الحواس ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔
ڈیمنشیا دورِ جدید میں صحت کے حوالے سے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور اندازہ ہے کہ 2050 تک دنیا میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین گنا بڑھ کر ایک کروڑ 35 لاکھ تک جا پہنچے گی تاحال مخبوط الحواسی کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا جا سکا اور اس سے بچاوٴ کیلئے ایک صحت مندانہ طرزِ زندگی اپنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
تحقیق کے دوران لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن میں اوسطاً 55 برس عمر کے 1958191 افراد کے طبی ریکارڈز کا دو دہائیوں تک جائزہ لیا گیا۔
اس جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ کم وزن افراد کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات نسبتاً زیادہ وزن والوں کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ رہے تاہم جو افراد فربہ تھے ان میں اس بیماری کے امکانات میں 18 سے 24 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی۔تحقیق کے انچارج ڈاکٹر نواب قزلباش کا کہنا ہے کہ یہ یقیناہمارے لیے حیرانی کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ تحقیق میں متنازع بات یہی ہے کہ موٹے افراد کے مخبوط الحواس ہونے کے امکانات تندرست اور مناسب وزن والے افراد کے مقابلے میں کم ہیں ڈاکٹر قزلباش نے کہا کہ یہ نتائج اب تک اس تعلق کے بارے میں ہونے والی تمام تحقیقوں کے خلاف ہیں تاہم اگر آپ ان تمام تحقیقوں کو ملا بھی لیں تب بھی ہماری تحقیق حجم اور ہدف کے حساب سے ان سے آگے ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.