یمن معاملہ ، سعودی عرب نے ایرانی زائرین کے طیار ے کو ملکی فضا ئی حدود میں دا خلے سے روک دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 12:57

یمن معاملہ ، سعودی عرب نے ایرانی زائرین کے طیار ے کو ملکی فضا ئی حدود ..

ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء) یمنی بحران کے باعث تہران اور ریاض کے مابین پہلے سے موجود کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے ایک ایسے ایرانی طیارے کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے جس میں سوار مسلمان عمرے کے لیے مکہ جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن حکام نے اس ایرانی طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخلے سے اس لیے روک دیا کہ اس کے لیے سعودی عرب کی حدود میں داخلے سے پہلے اجازت نہیں لی تھی،ایرانی طیارے میں 260 ایرانی مسلمان سوار تھے جو عمرے کے لیے مکہ آنا چاہتے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایسا چاہے کسی ایرانی فضائی کمپنی کی طرف سے کیا جائے یا کسی دوسری ایئر لائن کی طرف سے، سعودی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، آپریٹر کمپنی کو سعودی فضائی حدود میں داخلے کے لیے سفر شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :