خیرپور ،گوٹھ مقابو میں دو نوجوان نہر میں ڈوب گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 13:13

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) گمبٹ کے قریب گوٹھ مقابو میں 13 سالہ شیراز علی ولد قاسم جکھڑ، 14 سالہ محمد ابراہیم ولد قاسم جکھڑ نہر میں ڈوب گئے، جنہیں دیہاتیوں نے نکال کر اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو گھر منتقل کیا گیا جہاں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

ادھر اے سیکشن تھانے کی حدود منشی محلہ خیرپور میں 28 سالہ دانیال علی ولد علی نواز ملاح پراسرار طور پر اپنے مکان کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق اس نے پسند کی شادی میں ناکامی پر خودکشی کی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لینے کی کوشش کی تاہم ورثا نے پوسٹ مارٹم سے انکار کرتے ہوئے تدفین کردی۔ پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور علاقے کے لوگوں سے معلومات لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔