کامونکے‘پیسوں کے لین دین پر سفاک چچا نے کمسن بھتیجے کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد سکول گراؤنڈ میں دبا دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 13:22

کامونکے‘پیسوں کے لین دین پر سفاک چچا نے کمسن بھتیجے کو گلا دبا کر ہلاک ..

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پیسوں کے لین دین پر سفاک چچا نے کمسن بھتیجے کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد سکول گراؤنڈ میں دبا دیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ماڑی ٹھاکراں کے رہائشی بابر مسیح کا اپنے بھائی ذیشان مسیح جوکہ گورنمنٹ سکول میں خاکروب ہے کیساتھ پیسوں کے لین دین پر جھگڑا چل رہا ہے،گزشتہ روز بابر مسیح کا نو سالہ بیٹا ارمان مسیح اچانک غائب ہوگیا ورثاء نے اس کی تلاش شروع کردی مگر رات گئے تک اس کا کوئی پتہ نہ چلا اس دوران گھر والوں کو ذیشان مسیح کی مشکوک حرکات سے اس پر شک پڑا تو پولیس کو اطلاع دی گئی ،دوران تفتیش ذیشان مسیح نے اعتراف کرلیا کہ اس نے ہی بھائی سے جھگڑ کر ارمان کا قتل کیا ہے بعدازاں ملزم کی نشاندہی پر سکول کی گراؤنڈ میں دبائی گئی نعش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :