نام نہاد جمہوری جماعتیں جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 10 اپریل 2015 14:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہر فورم پر بھرپور اپوزیشن کر رہی ہے پاکستان کی ترقی شفاف انتخابات میں ہی پنہاں ہے نام نہاد جمہوری جماعتیں جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے گڈ گورننس کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں پنجاب میں ناکام سکیموں پرقوم کے اربوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دنیا کی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی اور اب جوڈیشل کمیشن کے قیام سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے تمام کرداربے نقاب ہونگے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :