وہاب ریاض اور شاہد آفریدی کا کاؤنٹی سیز ن خطرے میں پڑ گیا

جمعہ 10 اپریل 2015 14:15

وہاب ریاض اور شاہد آفریدی کا کاؤنٹی سیز ن خطرے میں پڑ گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کاؤنٹی سیزن خطر ے میں پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے مئی میں زمبابوے کے دورہ پاکستان کی نوید سنائی ہے اور مئی ہی میں انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی سیزن شروع ہو رہا ہے جس میں وہاب ریاض اور شاہد آفریدی شریک ہوں گے تاہم دونوں سیریز ایک دوسرے سے متصادم ہونے کے باعث دونوں کھلا ڑیوں کا انگلش ٹی ٹونٹی سیزن کھیلنا مشکوک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض نے حال ہی میں سرے اور شاہد آفریدی نے نارتھمپٹن شائر سے معاہدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :