جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایٹمی دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ

جمعہ 10 اپریل 2015 14:27

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایٹمی دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) بھارت نے ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کے حامل دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسٹریٹیجک فورس کے ہیڈ کوارٹر نے اڑیسا کے ساحلوں پر ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ سینٹر نے اعلان کیا کہ یہ میزائل سمندر میں موجود اپنے ہدف پر پوری باریکی اور کامیابی سے جا کر لگا۔

یہ میزائل زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ میزائیل پانچ سوکلو گرام وزنی ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہندوستان کا سب سے بڑا علاقائی حریف پاکستان بھی گاہے بگاہے ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا تجربہ کرتا رہتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ دس برسوں کے دوران ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :