نجی ایئرلائنز کی پرواز دمام میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر واپس لاہور پہنچ گئی

جمعہ 10 اپریل 2015 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) نجی ایئرلائنز کی پرواز دمام میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر واپس لاہور پہنچ گئی‘ طیارے میں سوار 240مسافروں کو مختلف ہوٹلوں میں بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز 240مسافروں کو لے کر دمام گئی تھی تاہم طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اس دوران طیارے کے کپتان نے بتایا کہ اس کے پاس ایندھن کی کمی ہے جس پر طیارے کو شارجہ لینڈنگ کرائی گئی جہاں طیارہ ایندھن لینے کے بعد لاہور واپس آگیا جہاں طیارے کے دو سو چالیس مسافروں کو مختلف ہوٹلوں میں بھجوا دیاگیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔

متعلقہ عنوان :