راولپنڈی : عدالت نے شراب بر آمدگی کیس سے عتیقہ اوڈھو کو بری کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 اپریل 2015 14:46

راولپنڈی : عدالت نے شراب بر آمدگی کیس سے عتیقہ اوڈھو کو بری کر دیا۔

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء): ایک سال قبل ائیر پورٹ پر پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے غیر ملکی شراب بر آمد کی گئی تھی جس کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نےاس کا نوٹس لیا تھا .

(جاری ہے)

عتیقہ اوڈھو کا مقدمہ گذشتہ ایک سال سے زیر سماعت تھا جبکہ عتیقہ اوڈھو نے کیس سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی تاہم عدالت نے شراب بر آمدگی کیس سے عتیقہ اوڈھو کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس مقدمے سے بری کر دیا ہے.