رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کیلئے گولز کی ٹرپل سنچری مکمل کر ڈالی

جمعہ 10 اپریل 2015 15:03

رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کیلئے گولز کی ٹرپل سنچری مکمل کر ڈالی

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کرسٹیانو رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کیلیے 300واں گول اسکور کرلیا، گذشتہ روز رایو والیسانو پر2-0 کی جیت کے بعد بھی یورپیئن چیمپئنز لا لیگا لیڈرز بارسلونا سے 4 پوائنٹس پیچھے ہیں۔رونالڈو اور جمیز روڈرگز کے دوسرے ہاف میں دونوں گول سے قبل میڈرڈ پریشان کن صورتحال سے دوچار تھی۔

(جاری ہے)

بینزیما، مارسیلو اور بیلے کے چند منٹوں میں ہی تابڑ توڑ حملوں سے مواقع ملتے اور ضائع ہوتے رہے، آخرکار ڈینی کارواجال کے کراس پر رونالڈو نے 288ویں گیم میں ریئل میڈرڈ کیلیے تیسری سنچری والا گول بنادیا۔

6 منٹ بعد ہی رونالڈو نے روڈرگز کیلیے دوسرا گول کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جیت کے بعد روڈرگز کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ہم مشکلات میں گھرے ہوئے تھے لیکن آخر ہمیں جیت نصیب ہوئی جو انتہائی اہمیت کی حامل ہے، پہلے ہاف میں وہ سرگرم تھے، ہم جانتے تھے کہ سیکنڈ ہاف میں وہ کچھ تھک جائیں گے اور ہمارے اوپر اتنا دباؤ نہیں ڈال سکیں گے اور پھر ایسا ہی ہوا

متعلقہ عنوان :