پی سی بی نے کرکٹر رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 10 اپریل 2015 16:19

پی سی بی نے کرکٹر رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کیلئے 2رکنی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پی سی بی نے کرکٹر رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کلیئر نہ ہونے پر کرکٹر کو تاحیات پابندی اور گرفتاری جیسی سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا۔ جمعہ کو ذرائع کے مطابق کرکٹر رضا حسن کے بلڈ ٹیسٹ میں کوکین کے اجزاء پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی کے جانب سے تحقیقت کیلئے کرنل ریٹائرڈ نوشاد اور ڈاکٹر وقار پر مشتمل دورکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

،تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی انکوائری کر کے پی سی بی کو رپورٹ پیش کرے گی،، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کلیئر نہ ہونے پر کرکٹر کو تاحیات پابندی اور گرفتاری جیسی سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :