کرکٹ ٹیم کسی کی میراث نہیں، پرفارم کر نیوالا ہی ٹیم میں رہیگا: وقار یونس

جمعہ 10 اپریل 2015 16:37

کرکٹ ٹیم کسی کی میراث نہیں، پرفارم کر نیوالا ہی ٹیم میں رہیگا: وقار ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کسی کی میراث نہیں ہے،جو پرفارم کریگا اور نظم و ضبط نہیں توڑے گا وہی ٹیم میں رہے گا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم میں ڈسپلن لانے سے ساتھ ساتھ رویے اور فٹنس کو بہتر بنانا ہوگا ورنہ دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے، محنت اور ایمانداری سے کھیلنے والا ہی قومی ٹیم کا حصہ رہے گا، ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلا اور سوچا ہے، جو ملک کے لیے ٹھیک لگا وہی کیا چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا، لوگوں کے اپنے اپنے خیالات ہوتے ہیں، جو تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کریں انکی عزت کر تاہوں تاہم دیگر کی کبھی کوئی پروا نہیں کی۔

(جاری ہے)


ایک سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ سعید اجمل 8ماہ کی کڑی محنت کے بعد قومی ٹیم میں واپس آئیں ہیں اور اب تک انہیں دیکھ کر کافی مطمئن ہوں، وہ ایک عاجز انسان ہیں اور انشا ء اللہ شاندار طریقے سے کم بیک کریں گے۔
وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے ہمیشہ بہترین فاسٹ باؤلر ملے ہیں او ر موجودہ فاسٹ باؤلر بھی شاندار کاکر دگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بالخصوص راحت علی نے ورلڈ کپ میں اپنے نقادوں کے منہ بند کر دیئے ہیں، ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو شروع سے ہی سخت ماحول میں تربیت حاصل کر نے کا موقع ملے۔

متعلقہ عنوان :