یمن کا مسئلہ جاری رہا تو خطے پر اثرات ہونگے: عسکری قیادت

جمعہ 10 اپریل 2015 17:26

یمن کا مسئلہ جاری رہا تو خطے پر اثرات ہونگے: عسکری قیادت

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی, بیرونی سیکورٹی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ عسکری قیادت نے آپریشن ضرب عضب پر کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر یمن کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

عسکری قیادت کا یمن کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ یونہی جاری رہا تو اس سے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر نئے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بہترین نتائج کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری آپریشنز کو مزید تیز کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور شہروں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :