ایکنک کی مستحق طلبا میں40ہزارلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی منظوری

جمعہ 10 اپریل 2015 22:26

ایکنک کی مستحق طلبا میں40ہزارلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے مستحق طلبا میں چالیس ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔کمیٹی نے یہ منظوری جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں ایک اجلاس میں دی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بتایاگیا کہ 2010کے سیلاب میں ملک بھر خاص طور سے سندھ اور بلوچستان میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی 347 کلومیٹر طویل سڑکوں کی مرمت کر کے اپنی مکمل طور پر بحال کردیاگیاہے ۔

باقی ماندہ تین سو نو کلومیٹر طویل سڑکیں اڑھائی برسوں میں بحال کی جائیں گی ۔کمیٹی نے سندھ کے بیراجوں میں بہتری کے منصوبے کے پہلے مرحلے اور گڈو بیراج کی بحالی اور جدید بنانے کی بھی منظوری دی جس پر اکیس ارب چوبیس کروڑ دس لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔اجلاس میں فیصل آباد شہر کیلئے پانی کے وسائل میں توسیع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔