امریکی خلاء باز ادارے ناساء نے مریخ اور مشتری کے بیچ موجود سیارچے کا نام ملالہ رکھ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 23:45

امریکی خلاء باز ادارے ناساء نے مریخ اور  مشتری کے بیچ موجود سیارچے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) ملالہ فنڈ نکی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہدنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم ملالہ یوسفزئی کا نام امریکی خلاء باز ادارے ناساء کی جانب سے ایک سیارچہ سے منسوب کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناسا کے خلا باز ڈاکٹر ایمی مینزر نے 316201 نامی سیارچے کو ملالہ کے نام سے منسوب کیا ہے، ان کے مطابق یہ سیارچہ مریخ اور مشتری کے درمیان موجود ہے۔ڈاکٹر مینزر کے مطابق وہ اس سیارچہ کا نام ملالہ پر رکھ کر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ملالہ اس وقت 17 سال کی ہیں اور وہ امن کے نوبل انعام سمیت بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :