ون ڈے ٹیم کی کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی ،اظہر علی

ہفتہ 11 اپریل 2015 11:47

ون ڈے ٹیم کی کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی ،اظہر علی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، مصباح الحق کی کمی محسوس ہو گی تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران اظہر علی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق بہترین کھلاڑی ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی زیر قیادت کھیلنے کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اظہر علی کا کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مقابلے سخت ثابت ہوں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جدید کرکٹ کے مطابق خود کوڈھالنے کی ضرورت ہے ،نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے اور امید ہے کہ وہ دورہ بنگلہ دیش میں اچھے کھیل کا مظا ہرہ کریں گے ۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکر م چیمہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کل شام 6بجے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی ، کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھر پور محنت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

ون ڈے ٹیم کی کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی ،اظہر علی