لاہور : عدالت نے مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 12:14

لاہور : عدالت نے مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) : زین قتل کیس کے ملزم مصطفٰی کانجو سمیت 5 ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا .

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پولیس نے بیان دیا کہ ملزم سے ڈنڈے، کلاشنکوف اور پستول بر آمد ہوئی ہے تاہم ملزمان سے مزید تفتیش ابھی باقی ہے لہٰذا ملزمان کے ریمانڈ میں تسیع کی جائے تاکہ مزید تفتیش کر کے کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے. عدالت نے پولیس کی استدعا پر مصطفٰی کانجو سمیت 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع کر دی ہے. عدالت نے پولیس کو ملزمان سے تفتیش مکمل کر کے 17 اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے.

متعلقہ عنوان :