مزاح اور ہنگاموں سے بھرپور فلم دھرم سنکٹ ریلیز کردی گئی ، شائقین کا سینماء گھروں کا رخ

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:17

مزاح اور ہنگاموں سے بھرپور فلم دھرم سنکٹ ریلیز کردی گئی ، شائقین کا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی مزاح اور ہنگاموں سے بھرپور فلم دھرم سنکٹ ریلیز کردی گئی ہے جسے دیکھنے کیلئے کافی تعداد میں شائقین نے سینماء گھروں کا رخ کیا ہے۔ نصیرالدین شاہ، پاریش راول اور انو کپور کی اداکاری کی دنیا معترف ہے۔ پہلی بار یہ تینوں بڑے اداکار ایک مزاحیہ فلم میں اکٹھے جلوہ گر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہندو گھرانے میں پرورش پانے والے پاریش راول کو جب یہ پتا چلتا ہے کہ اصل میں وہ مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے تھے تو کہانی میں نیا موڑ آتا ہے۔

اپنی شناخت کی تلاش میں پاریش راول کو کیا کیا مراحل پیش آتے ہیں یہی ایک دلچسپ اور بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرنیوالی فلم کی بنیاد ہے۔فلمی مبصرین کو امید ہے کہ دھرم سنکٹ شائقین کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :