جیکولین فرنینڈس فلم ڈیشو کی عکس بندی کیلئے ابو ظہبی جائینگی، فلم کی کاسٹ میں ورن دھون،جان ابراہم بھی شامل

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:20

جیکولین فرنینڈس فلم ڈیشو کی عکس بندی کیلئے ابو ظہبی جائینگی، فلم کی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) بالی ووڈ حسینہ جیکولین فرنینڈس اپنی نئی آنیوالی فلم ڈیشوم کی عکس بندی کیلئے 20 روز کیلئے ابو ظہبی جائینگی جہاں وہ پرورن دھون کیساتھ رومانوی گانے کی شوٹنگ کریں گی۔ روہت دھون کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں ورون دھون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں فلم کی عکس بندی اگلے ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جیکولین نے کہا کہ میں ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، انہوں نے کہا کہ میں فلم میں ورن دھون کیساتھ ایک اچھوتے اور بولڈ کردار میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے پہلے اسپیل میں جان ابراہم شرکت نہیں کریں گے جبکہ اس میں میرے اور ورون پرکچھ سین عکس بند ہونگے جب کہ ریت کے ٹیلوں میں ایک گانا بھی فلمایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندی لب ولہجے پر مکمل عبور حاصل کرنے کیلئے محنت کررہی ہوں اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوچکی ہوں۔

متعلقہ عنوان :