سنی لیون ریئلٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹ ویلا کی ایک بار پھر میزبانی کو تیار ہوگئیں

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:22

سنی لیون ریئلٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹ ویلا کی ایک بار پھر میزبانی کو تیار ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء)بالی ووڈ حسینہ سنی لیون انڈیا کے مشہور ریئلٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹ ویلا کی ایک بار پھر میزبانی کریں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ بولڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا کہ میرا ایم ٹی وی کیساتھ کام کرنے کا تجربہ ہمیشہ بہت اچھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے سیزن میں بھی اس شو کو بہت پسند کیا گیا اور اب جبکہ ایک بار پھر مجھے اس شو کی میزبانی کا موقع مل رہا پے تو میں بہت خوش اور ایکسائٹڈ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مداحوں کی محبت ہے کہ میں پھر سے ایک بار اس شو کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہوئی ہوں اور اس بار میرا جوش دگنا ہو گیا ہے۔