جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی انڈسٹری کو بچا سکتا ہے‘ہما علی

ہفتہ 11 اپریل 2015 13:16

جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی انڈسٹری کو بچا سکتا ہے‘ہما ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) فلم سٹار ہما علی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی انڈسٹری کو بچا سکتا ہے‘ لاکھوں روپے سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں اور اربوں لگانا ہونگے‘ میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران ہما علی نے کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے اور اگر ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کو بہتر کرنا ہے تو اس کیلئے ہمیں انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار اختیار کرنا ہو گا کیونکہ اس کے بغیر ہم آگے نہیں جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو آباد کر نے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گاکیونکہ ہمیں یادرکھنا چاہیے کہ اتفاق میں ہی برکت ہے ۔

متعلقہ عنوان :