انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،دوندرا بشو کی ٹیم میں واپسی

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:53

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،دوندرا بشو ..

انٹیگا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اپریل۔2015ء)ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لیگ سپنر دویندرا بشو کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ دو نئے کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کلائیو لائیڈ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں ملک کے لیے پرفار م کرنے کا جذبہ خوش آئند ہے تاہم ابھی بھی ہمیں انٹر نیشنل سٹینڈرڈ تک پہنچے کے لیے بہت محنت کر نا ہوگی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف پلے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں دنیش رامدین (کپتان،وکٹ کیپر)،کریگ براتھویٹ (نائب کپتان)،سلیمان بین، شیو نارائن چندر پال، مارلن سیمیولز، جیروم ٹیلر، دوندرا بشو، جر مائن بلیک ووڈ، کارلوس براتھویٹ، ڈیرن براوو، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ،کیمار روچ اور ڈیون سمتھ شامل ہیں۔ سکواڈ میں شامل لیگ سپنر دویندرا بشو نے آخری مرتبہ اپریل 2012ء میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا اور وہ اب تک 11ٹیسٹ میچز میں 39.55کی اوسط سے 40شکار کر رکھے ہیں، 29سالہ لیگ سپنر نے حالیہ ویسٹ انڈین فرسٹ کلاس سیزن میں 10میچز میں 17.06کی اوسط 61وکٹیں حاصل کیں تھیں۔