کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 15:00

کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی اعلان کر دیا۔

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015ء) : اسلام ی جمیعت کنونشن کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم بھی کراچی میں ہونے والے انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی کے ثبوت جو ڈیشل کمیشن کو پیش کریں گے.

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کی جانب سے جماعت اسلامی پر کیے گئے حملوں کو نوٹس لیں انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شخصیات کے گرد نہیں گھومتی بلکہ نظریہ اور پروگرام پر یقین رکھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے پاس رضا کاروں کا ایک بڑا گروہ موجود ہے جو کسی بھی مسلک سے بالا تر ہو کر کام کرتے ہیں.

اپنے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے این اے 246 کا ضمنی انتخاب پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے کی خواہش بھی ظاہر کر دی.