کراچی : این اے 246 میں کشیدگی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،صوبائی الیکشن کمیشن کا این اے 246 کے امیدواروں کو خط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 17:28

کراچی : این اے 246 میں کشیدگی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،صوبائی الیکشن ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015ء) : صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 246 کے تمام امیدواروں کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 246 میں کشیدگی ضابطہ اخلاق کی کی خلاف ورزی ہے جبکہ خط میں تمام امیدواروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے دوران انتظامیہ سے تعاون کیا جائے اور اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی پاسدرای کی جائے ، خط میں صوبائی الیکشن کمیشن نے تنبیہہ کی کہ اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کاروائی ہو گی.