انٹر ڈسٹرکٹ ویمن بیدمنٹن چیمپئن شپ صوابی نے جیت لی

ہفتہ 11 اپریل 2015 17:49

انٹر ڈسٹرکٹ ویمن بیدمنٹن چیمپئن شپ صوابی نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ صوابی نے جیت لی ، فائنل میں ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ کو 3-1 سے شکست ، مہمان خصوصی ڈائریکٹریس سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ انٹر نیشنل کوچ سید جعفر شاہ، مس نجمہ قاضی ،مس شاہانہ،مس بشریٰ ، انٹر نیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی مراد علی ، پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن صدر میاں صداقت شاہ ، کوچز ندیم احمد، حیات الله سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور ودود بیڈمنٹن ہال میں منعقدہ انٹرڈسٹرکٹ ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا فائنل دفاعی چیمپئن صوابی اور ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں صوابی نے بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے تین ایک سے کامیابی حاصل کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کیا میچ کے پہلے سنگل میں صوابی کی اقصیٰ نے ایبٹ آباد کی کرن کو 21-14,21-12 سے شکست دی ، ڈبل میں ایبٹ ا ٓباد کی یسریٰ اور عالیہ نے صوابی کی بینا اور سبین کو 21-9,21-15 سے شکست دی، تیسرے میچ میں صوابی کی عارفہ نے ایبٹ آباد کی یسریٰ کو 21-19 اور21-11 سے ہرایا جبکہ آخری ڈبل میں صوابی کی عارفہ اور اقصیٰ نے ایبٹ آباد کی کرن اور مونیزا کو 21-13 اور21-17 سے شکست دیکر کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد نے پشاور کو 3-1 سے جبکہ صوابی نے مردان کو 3-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا 17 ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا ، جن میں نوشہرہ ، چارسدہ ، ڈی آئی خان ، بنوں ، لکی مروت، ٹانک ،کوہاٹ ، ہری پور ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، سوات، کرک سمیت دیگر ڈسٹرکٹ سے 200 کے قریب خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔