حافظ آباد اور راجن پور ٹریفک حادثات ، 10 افراد جاں بحق، 19 زخمی

زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل، کئی کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ سیاسی وسماجی رہنماوٴں کا ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

اتوار 12 اپریل 2015 12:08

حافظ آباد اور راجن پور ٹریفک حادثات ، 10 افراد جاں بحق، 19 زخمی

حافظ آباد /راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء)حافظ آباد اور راجن پور کے علاقے روجھان میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق 19 زخمی ہوگئے،زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ظاہر کیا جارہے،سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ حافظ آبادکے علاقے ڈیرہ شاہ جمال کے قریب پیش آیا جہاں گوجرانوالہ سے کچھ لوگ شادی میں شرکت کیلیے حافظ آباد آئے تھے۔ واپسی پر ڈاکووٴں نے ان کی ویگن کو روکنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے گاڑی بھگادی جس کی وجہ سے ویگن ٹرک سے جاٹکرائی۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3خواجہ سراوٴں سمیت 5شدید زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسر حادثے میں راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافربس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔مسافر کوچ کراچی سے سوات جارہی تھی۔ حادثے میں 15افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو رجھان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 7افراد کی حالت تشویشناک ہے۔