سائنس کی جدت سے انکار ممکن نہیں ‘چولہے پر کھانا پکانے کے ساتھ موبائل بھی چارج کرنے کی ڈیوائس مارکیٹ میں آ گئی

اتوار 12 اپریل 2015 12:52

سائنس کی جدت سے انکار ممکن نہیں ‘چولہے پر کھانا پکانے کے ساتھ موبائل ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) اب لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب بجلی کے بغیر بھی موبائل فون چارج کرنا ممکن ہوگیا ہے۔ امریکہ میں ایک انوکھا اور جدید چولھا تیار کیا گیا ہے،اس چولہا پر کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی ہاتھ کے برابر سائز کے حامل اس چولہے کو ”بائیو لایٹ کیمپ اسٹو” کا نام دیا گیا ہے۔

اس چولھے کو جلانے کے لیے گیس استعمال کی جاتی ہے، جس کے ساتھ ایک ایسی ڈیوائس نصب کی گئی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کے تحت آگ سے نکلنے والی تپش کو برقی توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔اسی دوران اس ڈیوائس کے ساتھ مو بائل فون یا آئی پیڈ کو منسلک کرکے چارج کیا جاتا ہے جب کہ ایمرجنسی لائٹ بھی چارج اور روشن کی جاسکتی ہے۔ اس حیرت انگیز چولہے کی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے

متعلقہ عنوان :