یوسین بولٹ نے امریکی صدر اوبامہ کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا

اتوار 12 اپریل 2015 14:59

یوسین بولٹ نے امریکی صدر اوبامہ کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا

جمیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اپریل۔2015ء)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے کرہ ارض کے طاقتور ترین انسان امریکی صدر اوبامہ کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری دورے پر جمیکا میں موجود امریکی صدر براک اوبامہ نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ سے ملاقات کی، اس موقع پر اوبامہ نے بولٹ کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کر تے ہوئے کہا کہ روئے زمین پر آج تک ان سے تیز ترین انسان نہیں دیکھا گیا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے جمیکن ایتھلیٹ کے رنگ میں رنگتے ہوئے ان کا ”خاص انداز“ اپنا اور تصاویر بھی بنوائیں۔