نوشہرہ فیروز میں بدنام زمانہ ڈاکو حاجن باٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

اتوار 12 اپریل 2015 16:24

نوشہر ہ فیروز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) نوشہرہ فیروز کے علاقے مچر میں بدنام زمانہ ڈاکو حاجن باٹ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز نوشہرہ فیروز کے علاقے مچر میں صبح دس بجے کے وقت پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ایک آپریشن شروع کیا جس میں بدنام زمانہ ڈاکو حاجن باٹ کو ہلاک کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری ر۵ہا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا ۔

واقعہ کے دوران سرغنہ ڈاکو کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے اور علاقے کے تمام ناکوں اور چیک پوسٹوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے آخری اطلاعات تک مزید کئی داکوؤں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :