عارفوالامیں پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ نے خودکشی کرلی

پیر 13 اپریل 2015 11:12

عارفوالامیں پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ نے خودکشی کرلی

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل2015ء)عارفوالا میں پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ نے معمولی تلخ کلامی پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں147/EB کے رہائشی غلام علی اوراہلیہ ردا بی بی میں گھریلوتنازعہ ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر ردا بی بی نےخود کو آگ لگالی ،حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لئے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہستپال عارفوالا لایا گیاجہاں تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

ردا بی بی بی کی والدہ لبنی ٰ بی بی کے مطابق غلام نبی اور ردا بی بی نے پسند کی شادی تقریباً ڈیڑھ سال قبل کی تھی اور دوروز قبل گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر انتہائی قدم اُٹھالیا۔