سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں بوٹی مافیا سرگرم،کھلے عام نقل جاری

پیر 13 اپریل 2015 11:27

سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں بوٹی مافیا سرگرم،کھلے عام نقل ..

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران بوٹی مافیا سرگرم ہوگئی ، امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی میں پیر کو نویں جماعت کا انگلش کا پیپرتھاجہاں امتحانی مراکز کے باہر نقل مافیا ڈیرے ڈالے بیٹھی رہی ۔ کئی امتحانی مراکز میں پیپر شروع ہونے سے چند لمحے پہلے ہی پرچہ کمرہ امتحان سے باہر آگیا جس کے بعد بوٹی مافیا نے نقل امتحانی مراکز کے اندر پہنچانا شروع کردی۔ لاڑکانہ میں دسویں جماعت کی ریاضی کا پیپرتھا اورضلع بھرمیں تمام امتحانی مراکز پر بوٹی مافیا کا قبضہ رہا۔

متعلقہ عنوان :