چار سالہ بچے نے وائٹ ہاؤس سیکورٹی عملے کی دوڑیں لگوادیں

پیر 13 اپریل 2015 11:31

چار سالہ بچے نے وائٹ ہاؤس سیکورٹی عملے کی دوڑیں لگوادیں

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل2015ء) چار سالہ بچے نے وائٹ ہائوس سیکورٹی عملے کی دوڑیں لگوادیں۔وائٹ ہائوس کی حفاظت پر مامور سیکورٹی عملے کوایک چار سالہ بچے نے پریشان کردیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ایجنٹس نے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر پوزیشنز سنبھال لیں ، تاہم جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ایک چار سالہ بچہ وائٹ ہائوس کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ بعد میں بچے کے والدین کو تلاش کرکے اِسے اُن کے حوالے کردیا گیا۔