سنیل گواسکر ویرات کوہلی سے غیر متعلقہ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا پر مشکل میں پھنس گئے

پیر 13 اپریل 2015 11:57

سنیل گواسکر ویرات کوہلی سے غیر متعلقہ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا پر ..

کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) عظیم بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر انڈین پریمیر لیگ کے دوران بے ساختہ ویرات کوہلی سے غیر متعلقہ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا پر مشکل میں پھنس گئے۔یہ واقعہ ایڈن گارڈن کولکتہ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے دوران پیش آیا جب ٹاس کے موقع پر بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی آئے تو اس موقع پر گواسکر نے انوشکا شرما کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کوہلی سے پوچھا کہ کیا وہ بھی یہاں موجود ہیں؟۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جھینپتے ہوئے کوہلی نے صرف اتنا جواب دیا جی وہ بھی یہاں ہوں گی جس پر اسٹیڈیم میں ربردست قہقہہ لگا۔اس موقع پر گراوٴنڈ میں موجود عوام نے تو اس جملے کا بھرپور مزہ لیا تاہم ٹوئٹر پر عوام نے ماضی کے عظیم بھارتی بلے باز گواسکر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ایک شخص نے ٹوئٹ میں کہا کہ گواسکر نے کوہلی سے آخری سوال انوشکا کے حوالے سے کیا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ رچی بینو جیسے لوگوں کو کتنا مس کر رہے ہیں۔ایک اور شخص نے کہا کہ گواسکر صاحب یہ سب کیا تھا؟ مجھے آپ سے اس بے تکے سوال کی امید نہ تھی۔

متعلقہ عنوان :